0

پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین نے ہاؤس فُل کردیا

پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ شائقین نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا ہاؤس فُل کردیا، اسٹیڈیم میں موجود تمام اسٹینڈز بھر گئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔

اس موقع پر زندہ دلان لاہور نے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تمام اسٹینڈز بھر دیے۔ میچ کا آغاز ساڑھے 7 بجے ہوا جبکہ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 4 بجے ہی شروع ہوگیا تھا جن میں زیادہ تعداد فیملیز کی نظر آئی۔

اس دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات دیکھنے میں آئے۔ میچ کے دوران ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹ کی کڑی نگرانی کی گئی، اسٹیڈیم کو بھی سخت حفاظتی حصار میں رکھا گیا۔

پولیس، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے میچ کے اختتام تک سخت پہرا دیا۔ میچ دیکھنے آئے کرکٹ شائقین کی 4 مقامات پر واک تھرو فیٹس کے ذریعے مکمل تلاشی لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply