0

حق نہیں ملا تو اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حق نہیں ملا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلط کرنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ وہ ٹھیک نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اشتعال دلانے سے گریز کریں۔ ہم جواب دیں گے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے لیکن جواب نہ دیا تب بھی ہمیں خمیازہ بھگتنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا اس لیے ایسے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ ادارے ہمارے ہیں ان کے خلاف نفرت پیدا ہو یہ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر جواب دے سکتے ہیں لیکن ملک کی خاطر چپ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔ ان کا حوصلہ مزید بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply