کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی باتیں کرنے والےکو تنبیہ کرتا ہوں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجوری ہائٹس نہ میرا ہے اور نہ میرے خاندان کا۔ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے معافی مانگتا ہوں۔ میں عوام کے حقوق کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تمام اداروں سے کراچی کی بیوٹی فیکشن کے لیے بات کروں گا اور جس نے غلطی کی اس کو درست کرنا ہو گا۔ کراچی میں صنعتوں کا جال بچھانا چاہتا ہوں۔
انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم نے مئی کے پہلے ہفتے میں ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کراچی میں 100 منزلہ 100 عمارتیں بنیں گی۔