0

اپوزیشن کی کانفرنس ضرور ہوگی،شاہدخاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کل اپوزیشن کی کانفرنس ضرور ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے ہیں،حکومت ایک کانفرنس سے گھبرارہی ہے،جمہوریت اور آئین کی بات کرنے والے جمہوریت اور آئین سےڈرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہاں سب جمہوری لوگ موجود ہیں،ملک میں آئین اور قانون پر عمل نہیں ہورہا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اسدقیصر نے کہا ہم نے ایسی کونسی باتیں کیں جس پر پابندی لگائی جارہی ہے،آئین نے ہمیں جو حق دیا ہے وہ مانگ رہے ہیں،حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply