0

300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل صارفین اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا.

جون 2015سے 300یونٹ والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا،جبکہ دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے ان کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔

پاور ڈویژن نے نیپرا کو دونوں صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے خط لکھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply