0

پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیاجاتا،ایمل ولی خان

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ فخر کرتے ہیں ولی کی تاریخ آزاد ہے جس پر لوگ پی ایچ ڈیز کرتے ہیں،اس زمین پر جب بھی جمہوریت اور امن کے گن گائے جائیں گے تو ولی خان ضرور یاد آئیں گے۔

کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست ایک کھلی کتاب ہے،پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیاجاتا۔

انتخابات سب کے سامنے ہیں،کبھی عوام کو حقوق نہیں ملے۔آج کے جلسے میں لوگوں نے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

جلسے سے اے این پی کے رہنما میاں افتخار احمد اور شاہی سید نے بھی خطاب کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply