0

کمالیہ ، جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

کمالیہ میں ایک جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ایڈيشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے قتل، منشیات، فیملی، ضمانتوں اور دیگر کیسز کے فیصلے سنائے، فیصلے سنانے کیلئے عدالت کے باہر بڑی اسکرینیں لگئی گئی تھیں۔

صدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق  پاکستان میں ایک دن میں اس سے قبل اتنے فیصلے کبھی نہیں  سنائے گئے۔ عدالت اور وکلا کے درمیان  طے  پایا تھا کہ کوئی وکیل آج اگلی تاریخ نہیں لے گا۔

صدر کمالیہ بار نے بتایا کہ عدالت میں ایسے کیسز کے فیصلے سنائے جوعرصہ دراز سے زیر التوا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply