0

مذاکرات کا یہ طریقہ نہیں ہوتا کہ آپ مطالبات کی منظوری کیلئے دھمکیاں دیں، افنان اللہ

سینیٹر اور رہنما ن لیگ افنان اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی تب ہوگی جب ایک دوسرے کی بات مانی جائے اور دھمکیاں نہ لگائی جائیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹو نائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ مذاکرات کایہ طریقہ نہیں ہوتا کہ جو ایک فریق کہے وہی ہو۔

مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایک دوسرے کی باتیں ماننی پڑتی ہیں، مذاکرات تب کامیاب ہونگے جب کچھ نہ کچھ لے دے کے بات کی جائے، یہ طریقہ نہیں ہوتا کہ آپ مطالبات کی منظوری کیلئے دھمکیاں لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا، پی ٹی آئی کے منفی رویے کے باعث مذاکرات آگے بڑھنے سے رک گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑی مشکل سے استحکام آیا ہے، استحکام لانا کوئی آسان کام نہیں، ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی ذمہ دارانہ طریقے سے معاملات کو لے کے چلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply