ابو ظہبی سے لاہور آمد پر چیکنگ کے دوران ائیر ہوسٹس سے جدید اسمارٹ فونز برآمد کر لئے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فی الفور ائیرہوسٹس کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت سزا کا تعین کیا جائیگا، ائیرلائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے بھی پی آئی اے کسٹم حکام کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر موبائل برآمد کئے جانے کے بعد ایئرہوسٹس کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی تھی۔









