امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ملک میں 10کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں،مافیا اور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گندم اور گنےکی امدادی قیمت کا اعلان کرے،چولستان میں زمینیں کس میرٹ پر تقسیم ہو رہی ہیں؟کارپوریٹ فارمنگ سے عام کسان برباد ہو جائے گا۔
کسانوں کے حقوق کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے،کسان تحریک کو پورے ملک میں پھیلائیں گے،آئی پی پیز مافیا کیخلاف بھی احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔