سابق وفاقی وزیرخزانہ اورعوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 15سال سے حکومت میں ہے مگر کراچی میں پانی نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ قائداعظم کے دئیے ہوئے ملک میں ہم انتظامات ٹھیک نہیں کرسکے، 40فیصد پاکستانی آج بھی غربت میں رہتے ہیں۔
پاکستانی حکمران گورننس میں مکمل فیل ہوچکے ہیں،پاکستان کو حکمرانی کیلئے ایماندار لیڈر چاہیے، ہرپاکستانی کی معاشی حالت ٹھیک نہیں۔
طاقت وفاق سےصوبوں میں منتقل کی جائے،ڈسٹرکٹ اورڈویژن کو پاوردی جائے،مہنگی ترین بجلی سےظاہرہوتا ہےکہ حکمرانی ٹھیک نہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ ن لیگ کس منہ سےبابائے قوم کےمزارپرحاضری دےگی،مسلم لیگ اورتحریک انصاف اپنے بیانیےسےہٹ گئی ہے، بچوں کو تعلیم اورروزگار نہیں دیں گے تو حالات بہترنہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی اورحکومت مل کرکوئی حل نکالے۔