پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، دھند کی وجہ مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 سمندری سے رجانہ تک بند کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک بند جبکہ موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کردیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا موٹروے ایم 1 رشکئی سے برہان تک شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کردیا گیا۔
ترجمان کہا کہنا تھا کہ موٹرویز کوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔