0

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply