0

احتجاج کے باعث راستوں کی بندش، دلہا موٹر سائیکل پر ہی دلہن لے گیا

لاہور میں راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہا اپنی دلہن کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر رخصت کرکے لے گیا۔

احتجاج کے باعث شہر بھر میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بتی چوک لاہور پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔

گزشتہ روز نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی، دلہن پیدل آتی ہے اور بعدازاں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دلہے کے گھر کی جانب روانہ ہو جاتی ہے۔ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل بھی دو دلہے اپنی باراتوں سمیت ٹریفک میں پھنس گئے تھے، جنہیں بہت زیادہ منت سماجت کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply