پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں،لاسٹ کال ،لاسٹ فال میں تبدیل ہوگئی ہے۔
پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔
آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔