0

لکی مروت،خوارج کانماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ،کیڈٹ عارف اللہ شہید

لکی مروت میں خوارج نے نماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ کیا جس میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئےکیڈٹ عارف اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ عارف اللہ نےبہادری سےلڑتےہوئےکئی نمازیوں کی جانیں بچائیں،نمازیوں پرحملہ کرنےکابزدلانہ فعل خوارج کےحقیقی نظریےکاعکاس ہے۔

کیڈٹ کابہادرانہ عمل دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئےفورسزکےعزم کاثبوت ہے،ایسی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔

19سالہ کیڈٹ عارف اللہ شہید آبائی شہرلکی مروت چھٹی پرآئےہوئےتھے،کیڈٹ عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیرتربیت تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply