میانوالی کے علاقے ملاخیل میں پولیس کی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،ڈی پی او، پولیس و ایلیٹ کے تمام جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے میانوالی میں 10 دہشت گرد ہلاک کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے آپریشن میں شامل ڈی پی او میانوالی اور پولیس کے جوانوں کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا دہشت گردی اور فتنہ فساد کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔