0

بجلی کی پیداواری قیمت میں کتنی کمی متوقع؟ وزیر توانائی نےخوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز والے اچھے پیسےکماچکے توانہیں آئی پی پیز بزنس کوخیرباد کردینا چاہیے۔

آئی بی اے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 5آئی پی پیزکوکہہ دیا ہےکہ حکومت کوآپ سےبجلی نہیں چاہیے، آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ بھی کرائیں گے،بہت جلد بجلی کی پیداواری قیمت میں 2سےاڑھائی روپےکمی ہوگی۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کی موجودگی میں آئی بی اے میں بجلی بند ہوگئی ، انتظامیہ نے کہا کہ وزیر صاحب آپ موجود ہیں اور آئی بی اے کی بجلی بند ہوگئی ہے،انہوں نے شکوہ کیا آئی بی اے جنریٹر پر چل رہا ہے۔

اویس لغاری کا اس صورتحال پر کہنا تھا لوڈشیڈنگ غیرقانونی ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ جاتی ہے،ہمارے یہاں اکنامک لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔

جن فیڈرز سے ریکوری نہیں ہوتی تو وہاں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply