0

کرم ، لڑائی پانچویں روز میں داخل ، مزید 8 افراد جاں بحق ، تعداد 21 ہو گئی

ضلع کرم میں زمین اور مورچوں کی تعمیر پر شروع ہونے والی لڑائی پانچویں روز میں داخل ہو گئی ، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اپر، لوئر اور سینٹرل تینوں تحصیلوں کے چار مقامات پر اس وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے ، فریقین ایک دوسرے کو چھوٹے بڑے اسلحوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ع

دوسری جانب لڑائی ختم کرنے کیلئے کمشنر کوہاٹ اور آر پی او پارا چنار پہنچ گئے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply