مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس آج دن 2 بجے گورنر ہاؤس پنجاب میں ہو گا جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے تحفظات زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان جبکہ پی پی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاہدے کے دیگر نکات پر عملدرآمد کے لیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔