0

انتہائی صفائی پسند ہوں ، مجھے لوگوں کو سونگھنے کی گندی عادت ہے ، صبا قمر

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک گندی عادت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

خوبرو اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ میری ایک گندی عادت ہے کہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں۔ میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ، کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بدبو آنے پر وہ کپڑے نہیں پہنتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑ سکتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply