0

پشاور میں مظاہرین نے گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول کر بجلی بحال کروادی

پشاورمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نےپیسکو دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ 1200سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔

مظاہرین نے زبردستی گلوزئی اور محمدزئی فیڈر پر بجلی بحال کردی،گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز 80فیصد ،محمد زئی فیڈر پر لاسز 72 فیصد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply