اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بارہ ملزمان پرپیکا ایکٹ کی سیکشن نو، دس اور گیارہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق مقدمہ میں ملزما ن کو سات سے چودہ سال تک کی سزا ہوسکتی ہے، ملزم احمد وقاص نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ ریاست مخالف مواد پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پر سوشل میڈیا پر لگاتے تھے۔
ملزم احمد وقاص نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور میڈیا ٹیم مختلف طریقوں سے پاکستان کی سالمیت اور امن کو سبوتاژکرتے تھے، اور بیرونی قوتوں کے ساتھ ملک کر پاکستان کی خود مختاری کونقصان پہنچا رہے تھے۔
ملزم روف حسن نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا فورم سے پاک فوج اور اداروں کیخلاف بیانیہ بنایا جاتا تھا۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سےآن لائن لوگوں کو تیار کیا گیا کہ وہ ریاست کیخلاف اٹھ کھڑےہوں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف ائی اے) کی سائبرکرائم ونگ نے یہ مقدمہ درج کیا، جس میں یہ تمام دعوے سامنے آئے ہیں۔









