0

کسی اور جماعت کا حصہ نہیں بننے جا رہا ، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وہ کسی اور جماعت کا حصہ نہیں بن رہے۔

ہم ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑنے کے حوالے سے کوئی دباؤنہیں تھا، اس  کا فیصلہ 2سال پہلے کر لیا تھا۔  میں سیاست کے بعد باقی زندگی میں لکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری سوچ تھی کہ اسمبلی سے استعفے نہ دئیے جائیں اور صوبائی اسمبلیاں بھی تحلیل نہ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے معاملے کی کسی میٹنگ میں شامل نہیں تھا تمام آئینی اداروں کی عزت کی جانی چاہیے ،عوام اور قومی اداروں کو سیاسی جماعتیں لے کر چلتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply