سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 31 اگست سے پہلےفیصلہ ہوجائے گا اور عملی طور پر میں اگست کے بعد سیاست میں آجاؤں گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ، یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانےاورغداری کے کیسز بنانے کا فیصلہ کر رہے ہیں ، ان کے پاس نہ تو عقل ہے اور نہ ہی ملکی سیاست میں ان کی کوئی حیثیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کہہ چکی ہے ہمارے خلاف کوئی مقدمے نہیں ہیں، کل ہمیں نوٹس ملےہیں پنجاب حکومت سپریم کورٹ گئی ہے، یہ چاہتے ہیں جن کی اے ٹی سی میں ضمانتیں ہوئیں مستردکیاجائے، موجودہ حکومت کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ ان کی کوئی اوقات ہی نہیں ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست سے پہلے ملکی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گااور عملی طور پر میں 31 اگست کے بعد سیاست میں آجاؤں گا۔