0

بانی پی ٹی آئی کس تاریخ کو جیل سے باہر آسکتے ہیں؟رانا ثنا اللہ نےبتا دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا لیکن ملک کی بہتری ان کے اندر رہنے میں ہے۔

حکومت کی کوشش ہوگی کہ جتنا ممکن ہو بانی پی ٹی آئی کو اندر ہی رکھا جائے۔انہیں سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں، ہم آئین و قانون کے مطابق انہیں اندر رکھیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کیا جائے اور فتنہ پھیلایا جائے۔

اس سے قبل رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ بانی پی ٹی آئی جولائی کے پہلے ہفتے رہا ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply