پشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں 4 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں ،جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیےگئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی جانب سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ،ایف آئی آر اندراج کے بعد تفتیش آگے بڑھے گی۔
دوسری جانب پشتخرہ باڑہ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔