0

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔

سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن دستاویزات اور لوازمات پورے نہ ہونے پر منسوخ کی گئی،الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

جموں و کشمیر عوامی تحریک، مشن کشمیر ٹاسک فورس اور جموں و کشمیر عوامی اتحاد کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی۔

پاک کشمیر پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply