ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان،کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اورجھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام یا رات میں ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری،گلیات راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں بعد از دوپہر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران لیہ، بہاولپور، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاور،باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر ژوب، با رکھان، ڈیرہ بگٹی اور گر دو نواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہونے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مٹھی، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔