0

پنجاب میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آپریشن کیا جائے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت برائے مخالفت کی جارہی ہے۔ آپریشن عزم استحکام عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کیخلاف ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آپریشن کیا جائے۔ دہشتگردی کا مسئلہ ختم نہ ہونے کی وجہ فورسز کی ناکامی نہیں بلکہ افغانستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بہت سے مطالبات پورے ہوگئے ہیں، دیگر پر بھی کام ہورہا ہے۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی باتوں سے آپریشن عزم استحکام کا مقصد کچھ اور لگ رہا ہے۔ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف حکومت کیا کررہی ہے؟

ہمایوں مہمند نے کہا کہ پہلے دہشتگردوں کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی۔ بجٹ کو عوام دشمن قرار دینے والی پیپلز پارٹی کل بجٹ کو ووٹ کرتی ہے تو عوام دشمن پارٹی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply