اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال پر تعینات افسران اور عملہ اچانک تبدیل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی ائی کی ڈیوٹی پہ گیارہ ماہ سے معمور ڈی ایس پی اڈیالہ جیل کو تبدیل کیا گیا ہے۔
سکیورٹی پر معمور سات جیل اہلکار بھی تبدیل کر دیے گئے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر شاہ کو بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال کیلئے معمور کردیا گیا۔
طاہر شاہ اور اسکا عملہ بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے زمہ دار ہونگے، پچھلے ہفتے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور جیل حکام نے اس اچانک تبدیلی کی اجازت دی تھی۔
پچھلے ماہ بانی پی ٹی آئی کی اضافی ڈیوٹی پر ڈی ایس پی اڈیالہ بلال کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔