وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ،مریم نواز، مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے علاوہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یو اے ای کی 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری بارے بریفنگ دیں گے ،اجلاس میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی جائے گی ، ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی اینٹی اسمگلنگ پر بریفنگ دیں گے۔









