قومی شاہراہ پر جھرک علاقہ کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، حکام کے مطابق ٹریلر اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگیا۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو حیدرآباد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔