سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کے خلاف ایم پی ایز نے شکایات کے انبار لگا دیے۔
وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی بنا پر وزرا کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے،سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی صدارت میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزرا کی کارکردگی کے خلاف ایم پی ایز نے شکایات کیں ایم پی ایز نے وزیر اعلی کے پی کے کو بتایا کہ وزرا دفاتر میں موجود ہی نہیں ہوتے۔
ایم پی ایز کی شکایات پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کارکردگی کی بنا پر وزرا کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوگی تو خیبرپختونخوا کے وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کروں گا، وزرا کو ملاقات کے بعد تبدیل کیا جائے گا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو 10 روز میں تبدیل نہ کیا گیا تو پلان بی پر عمل کریں گے بجلی کا بٹن ہمارے ہاتھ میں ہے، تمام ایم پی ایز ساتھ دیں گے، وزیر اعلی نے تمام ایم پی ایز کو بجٹ پر اعتماد میں لیا۔