0

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا۔

یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہو گا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply