0

پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24گھنٹوں میں 23مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوزاپلوڈ کرنے کے معاملے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پرسوشل میڈیا پرجعلی ویڈیوزاپلوڈ کرنیوالوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری ہے۔

اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اورنازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشاراوراداروں کیخلاف منافرت پھیلانا ہے، ملزمان کو تمام قانونی شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِکردارتک پہنچایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply