پاکستان تحریک انصاف(نظریاتی) کے چیئر مین اختر اقبال ڈار کے گھر پر فائرنگ کی گئی، بال بال بچ گئے،گاڑی کا شیثہ ٹوٹ گیا۔
چیئر مین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال کے شیخو پورہ میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پسٹل کی گولی گھر میں کھڑی کار کے فرنٹ شیشے پر لگی، اللہ کا شکر ہے محفوظ رہا،جب گولی فائر ہوئی تب لان میں بیٹھا ہوا تھا۔
تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کو گھر میں فائرنگ کے واقعہ کیخلاف درخواست جمع کرادی ہے،نامعلوم افراد اور سیاسی مخالفین نے مجھے ڈرانے دھمکانے کیلئے ایسا کیا۔
اختر اقبال ڈار نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میں کرپشن کیخلاف آواز اورحق کا علم بلند کرتا رہوں گا۔