0

بانی پی ٹی آئی ملک کے تمام مسائل کا حل ہیں، شبلی فراز

سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصآف اس وقت ملک کے تمام مسائل کا حل ہیں۔

سینیٹرشبلی فراز سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام قیدی نمبر 804 کو اقتدار دینا چاہتی ہے، آج ہمارے ساتھ ہوا کل کو چئیرمین صاحب آپ کیساتھ ہوسکتا ہے، ہماری طرح آپ کی بھی خواتین ہیں، آئین اور قانون پر چلے بغیر یہ معاشرہ معاشرہ نہیں کہلا سکتا۔

انہوں کا ایوان میں اپنے والد احمد فراز کا شعر سناتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اس ایوان کا تقدس بحال کرنا ہے، انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں، جس کا مینڈیٹ ہے اس کو واپس دیا جائے۔

سینیٹرشبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی سے نوجوانوں کو نا امیدی دی ہے، دھاندلی سے پیغام دیا گیا کہ ان کا ووٹ اکانٹ نہیں ہوگا، ملک میں آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply