0

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ کی درخواست دائر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ پولیس کو مریم نواز کیخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply