0

اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا

وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کا اختیار وزراء ، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کے سپرد کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر سفارشات کی منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا پلان ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وفاقی وزیر، وزیرمملکت یا مشیر جبکہ ریسرچ ایسوسی ایٹس اور نوجوان پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہو گی، تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بطور وزیر اعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply