0

شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کی  گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ مروت صاحب ، کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا ، جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply