0

الخدمت فاؤنڈیشن فلسطینی طلبا کو تعلیم اور مفت رہائش فراہم کرے گی

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فلسطین کے 100 طلبا کو مفت تعلیم و رہائش فراہم کرے گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا غزہ ریلیف مشن جاری ہے۔ 100 فلسطینی طلبا کو پاکستان میں اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔

100 فلسطینی طلبا کو وفاقی دارالحکومت کی نجی یونیورسٹی اور فلسطینی سفارت خانے کے اشتراک سے مفت ہائر ایجوکیشن، رہائش و دیگر سہولیات  فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت کے یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ پروقار تقریب کے موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مفاہمتی یاداشت کے مطابق فلسطینی سفارت خانہ 100 طلبا کو پاکستان لائے گا۔ جہاں نجی یونیورسٹی ان طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن طلبا کے لیے رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام بھی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply