اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا۔ جس میں پاکستان کو اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 29 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط موصول ہو جائے گی۔ قسط موصول ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسط کے بعد 6 سے 8 ارب ڈالر کے اگلے پروگرام کے لیے مئی میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔