ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی،روڈ ایکسیڈنٹ اینالائسز ٹیم نے حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کی۔
رپورٹ کے مطابق تیزرفتاری،ڈرائیورکی تھکاوٹ، انفرا اسٹرکچر کی خرابی المناک حادثےکاسبب بنی ،مکینکل معائنے کے دوران ڈرائیور کا ٹینکر کے بریک فیل ہوجانے کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔
حادثہ ممکنہ طور پرڈرائیور کی غفلت اور کنٹرول کھونے کے باعث رونما ہوا،مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے مقام اورواٹر ٹینکر کا مکمل معائنہ کیا گیا ،حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور عینی شاہدین سے بھی بیانات لئے گئے ۔
جائے حادثہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔









