0

سندھ حکومت کا 2ہزار اسسٹنٹ سب انسپکٹر انویسٹی گیشن بھرتی کرنےکافیصلہ

سندھ حکومت نے 2ہزار اسسٹنٹ سب انسپکٹر انویسٹی گیشن بھرتی کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری کی زیرصدارت سروس اسٹرکچر کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں سندھ پولیس کی تفتیشی صلاحیت بڑھانے کیلئےبھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے پولیس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے مشاورت کے بعد تجویز پیش کی تھی،اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں زیادہ تر کانسٹیبلز کی بھرتی پر توجہ مرکوز رکھی تھی۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ کانسٹیبلز اب پولیس فورس کا تقریباً 92 فیصد حصہ بناتے ہیں، جدید پولیسنگ نظام میں تحقیقاتی افسران کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply