0

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کا سروس ڈیپارٹمنٹ سے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ تبادلہ کردیا گیا،ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کا جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ سے جنرل پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ تبادلہ کردیا گیا۔

اسی طرح ایڈیشنل رجسٹرار وقار احمد کا جنرل پی اینڈ ڈی سے سروس ڈیپارٹمنٹ تبادلہ کردیا گیا،قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply