0

شہریوں کاجوش دیکھ کرسوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنرراج ہوناچاہیے، گورنرسندھ

حیدرآباد، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی والوں میں جوش پیداکرنے کیلئے خالد مقبول حیدرآباد والوں کوکراچی بلالیں، جوش دیکھ کرسوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنرراج ہوناچاہیے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کہا کہ حیدرآباد والوں نے شانداراستقبال کرکے دل جیت لیا ہے، گورنر ہاؤس یہاں ہوگا تو حیدرآباد کے50 ہزار بچے آئی ٹی کورس کرینگےتو کورسز ہوں گے تو یہاں رہنے والے پندرہ پندرہ لاکھ مہینہ کمائیں گے۔

کراچی میں روزانہ کی بنیاد پرڈمپرمعصوم لوگوں کو کچل رہے ہیں، ڈمپرمافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں، اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو عوامی عدالت میں سرعام فیصلہ ہوگا 12 ہزار سے زائد مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد والے کراچی اور کراچی والے حیدرآباد والوں کے بھائی ہیں، آپکا گورنر کمزور نہیں، اچھے اچھے والوں کی ناک میں نکیل ڈالی ہوئی ہے، شیروانی سلوانے والوں کو سُلا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپکا یہ گورنر آپکے ساتھ مل کر آخری دم تک لڑے گا، کراچی میئر کو کہوں گا دوستی ہے بھائی ہو لیکن نوٹنکی نہیں کرو، بات حیدرآباد کے شہریوں کی ہو یا کراچی کے تو بھائی بندی بھی ختم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply