پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے۔
شاہ حسین ایکسپریس لاہور اسٹیشن سے روزانہ شام 7 بجے روانہ ہوا کرے گی،شاہ حسین براستہ فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی کراچی پہنچے گی۔
ٹرین 10 اکانومی، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پاور پلانٹ اور 1 بریک وین پر مشتمل ہو گی،اکانومی کلاس کا کرایہ 4000 اور اے سی اسٹینڈرڈ کا 7500 روپے ہو گا۔









