مراسلے کے مطابق کیسز سے متعلق رپورٹ اب سی پی او دفتر کو بھی نہیں بھیجی جائے گی،پیٹرن کےمطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ریکارڈ ازخوداپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
کریکٹر سرٹیفکیٹ کو 15 مختلف کالمز کےمطابق اپڈیٹ کیا جائے گا،تفتیش کے دوران بےگناہ مقدمہ خارج ہونے کے ریمارکس دئیے جائیں گے۔
عدالت میں صلح نامہ پر بری ہونے پر ملوث نہیں کے ریمارکس دیئے جائیں،دوران ٹرائل بےگناہ ہونے پر بھی “ملوث نہیں” کے ریمارکس دئیےجائیں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد بری ہونے پر بھی “ملوث نہیں” کے ریمارکس دیئے جائیں،مقدمات زیرسماعت ہونے پر کریکٹر سرٹیفکیٹ پر انڈر ٹرائل لکھا جائے گا۔
مطلوب اور اشتہاری کیلئے عدالت کو مطلوب کے ریمارکس شامل ہوں گے،عدالتی احکامات کےبعد پی آئی ٹی بی نے سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر تر میمی مراسلہ تمام متعلقہ افسران کوجاری کردیاگیا ہے۔









