0

پی ٹی آئی نے ملک کو تقریباً دیوالیہ کر دیا تھا، احسن اقبال

نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو تقریباً دیوالیہ کر دیا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کے لیے امدادی اسکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ اور ن لیگ کی حکومت پاکستان کو آگے لے جانے کے منصوبے لاتی ہے۔ اس سے پہلے جب ہماری حکومت آئی تو ملک میں لوڈشیڈنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب 2013 میں حکومت آئی تو ملک میں لاقانونیت اور دہشتگردی کا زور تھا۔ ملک میں 18 ،18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی۔ اور ایک سازش کے ذریعے نواز شریف کو نااہل کیا گیا۔ اور اس ملک پر ایک نااہل کو مسلط کیا گیا تھا۔ جس نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی ملک کو اس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 سال میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اور ان چار سالوں میں پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے جکڑ دیا گیا۔ اس حکومت کو ملک کے وسائل پیدا کرنے کا تجربہ نہیں تھا۔ پی ٹی آئی نے ملک کو تقریباً دیوالیہ کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالا۔ اور جب ہمیں پاکستان ملا تو ملک چلانے کے لیے ایک مہینے کا خرچہ نہیں تھا۔ اگر ہم فورا انتخابات کرا دیتے تو ہم دوتہائی اکثریت لے کر جیت سکتے تھے۔ اور اگر ہم انتخابات کراتے تو چار مہینے کے لیے ملک میں نگران حکومت ہوتی۔ تاہم ان چار مہینوں میں ملک دیوالیہ ہوجاتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے سامنے یہ سوال تھا کہ ہم سیاست بچائیں یا ملک بچائیں۔ اور اگر ہم سیاست بچاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply